دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کےلئے آسان گھریلو نسخے


دانتوں کو سفید  بنانے کےلئے آسان گھریلو نسخے

    لاہور (نیوز ڈیسک) چمکدار دانت خوبصورتی کا بنیادی عنصر ہیں اور عموماً لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ مہنگے ٹوتھ پیسٹ کے استعمال کے باوجود دانتوں میں سفیدی اور چمک دکھائی نہیں دیتی۔
    اگر آپ بھی دانتوں کو صحتمند اور چمکدار بنانے کی فکر میں ہیں تو کچھ سادہ اور دیسی ٹوٹکے حاضر ہیں جنہیں صدیوں سے کارگر پایا گیا ہے۔
    -1 کیلے کا چھلکا:
    کیلے کے چھلکے کو ضائع مت کریں، اس میں پوٹاشیم، مینگیز اور میگنیشیم پائے جاتے ہیں جو دانتوں کو صحتمند اور چمکدار بنانے کا بہترین نسخہ ہیں۔ تقریباً ایک منٹ کیلئے چھلکے کو دانتوں پر رگڑیں اور یہ عمل روزانہ دو مرتبہ کریں، مالٹے کے چھلکے کے بھی ایسے ہی فوائد دیکھے گئے ہیں۔
    -2 سٹرابیری:
    دو یا تین عدد تازہ سرخ سٹرابیریاں لے کر انہیں مسل لیں اور اچھی طرح دانتوں پر مل دیں۔ دو سے تین منٹ تک انتظار کے بعد کلی کرلیں۔ سٹرابیری میں پایا جانے والا میلک ایسڈ دانتوں کو چمکا دے گا۔
    -3 گاجریں اور سیب:
    جب آپ گاجریں یا سیب کھاتے ہیں تو ان کا فائبر قدرتی طور پر دانتوں کی صفائی کرتا ہے، یہ بیکٹیریا کو بھی ختم کرتے ہیں۔
    -4 سگریٹ نوشی سے پرہیز:
    تمباکو دانتوں کو بدنما بنانے کی عام وجہ ہے، سگریٹ نوشوں کے دانت مستقل طور پر بدنما ہوجاتے ہیں لہٰذا اس بری عادت سے بچیں۔
    -5 ٹھنڈے گرم سے پرہیز:
    نہایت گرم یا نہایت ٹھنڈا مشروب نہ صرف دانتوں کے درد کا عام سبب ہے بلکہ دانتوں کی سفیدی اور چمک کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اگر آپ ایسے مشروبات پینا ضروری سمجھتے ہیں تو سٹرا (پلاسٹک کا باریک پائپ) ضرور استعمال کریں تاکہ مشروب براہ راست دانتوں کو چھوئے۔

    No comments:

    Post a Comment