Thursday, November 6, 2014

آپ سے اپنا وزن کیوں کنٹرول نہیں ہوتا

آپ سے اپنا وزن کیوں کنٹرول نہیں ہوتا ؟وہ جھوٹ جنہیں آپ سچ سمجھتے ہیں


دور کے اہم ترین مسائل میں سے ایک بن چکا ہے اور وزن کنٹرول کرنے کے بارے میں ہر کوئی اپنی رائے دیتا نظر آتا ہے اور اس طرح عموماً بے بنیاد باتیں بھی مشہور ہوجاتی ہیں۔ چند ایسی ہی باتیں درج ذیل ہیں جن کی وضاحت ماہر غذائیات ڈاکٹر ٹم کرونے کی ہے۔
-1 اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ ورزش کرنے سے کھانے کی طلب بڑھ جاتی ہے اور یوں ہم وزن گھٹانے کی بجائے بڑھا بیٹھتے ہیں۔ یہ درست نہیں ہے۔ ورزش سے بہرحال چربی میں کمی اور صحتمند عضلات میں اضافہ ہوتا ہے۔
-2 کچھ غذاﺅں کو منفی کیلوریز (حراروں) کی حامل سمجھا جاتا ہے یعنی انہیں ہضم کرنے کے دوران جسم کی توانائی زیادہ صرف ہوجاتی ہے جبکہ ان سے توانائی
 کم حاصل ہوتی ہے۔
ڈاکٹر ٹم کے مطابق کوئی بھی غذا منفی کیلوریز کی حامل نہیں ہوتی اور اگرچہ ہمیں غذا ہضم کرنے کیلئے توانائی صرف کرنا پڑتی ہے لیکن یہ غذا سے حاصل ہونے والی توانائی کا تقریباً 10 فیصد ہوتی ہے۔
-3 کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کا میٹا بولزم (جسم میں ہونے والے کیمیائی تعاملات) سست ہے جس کی وجہ سے ان کے جسم میں چربی جمع ہوتی جاتی ہے اور وہ ورزش چھوڑ بیٹھتے ہیں۔ ڈاکٹر ٹم کے مطابق آپ کو ورزش ضرور کرنا چاہیے کیونکہ اگر آپ کے جسم میں مسل زیادہ ہوں گے تو میٹا بولزم بھی تیز ہوگا۔
-4 ورزش کتنی شدت اور کتنے وقت کیلئے ہونی چاہیے اس کے بارے میں بھی غلط نظریات پائے جاتے ہیں۔ کم شدت کی اچھل کود والی ورزشوں سے چربی زیادہ تیزی سے ختم ہوتی ہے جبکہ شدید ورزشوں سے توانائی زیادہ خرچ ہوتی ہے۔ چربی کم کرنے کیلئے آپ ہلکی ورزش لمبے وقت تک کریں۔
-5 سگریٹ چھوڑنے سے وزن میں اضافہ ہوجاتا ہے، یہ بات درست نہیں۔ 
صحت کا خیال نہ رکھنے سے موٹاپہ بڑھتا ہے چاہے آپ سگریٹ پیتے ہوں یا نہ پیتے ہوں۔
سگریٹ پینے اور دبلے ہونے کا تعلق شاید یہ ہے کہ عام طور پر دبلے لوگ سگریٹ نوشی کی طرف زیادہ مائل ہوتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment