Thursday, November 6, 2014

نوجوانوں کے لئے 8 سے 9 گھنٹے کی نیند ضروری


نوجوانوں کے لئے 8 سے 9 گھنٹے کی نیند ضروری


کراچی،         آسٹریلوی ماہرین نے نوجوانوں کے لئے 8 سے 9 گھنٹے کی نیند کو ضروری قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق 5 گھنٹے یا اس سے کم سونے سے دماغی امراض میں اضافے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

حالیہ تحقیق کو بین الاقوامی صحت کے ادارے جارج انسٹی ٹیوٹ میں پیش کیا گیا جہاں 17 سے 24 سال کے 20,822 نوجوانوں کو اس تحقیق کا حصہ بنایا گیا۔

تحقیق کرنےو الی ٹیم کے سربراہ کے مطابق ان نوجوانوں پر 18 ماہ تک تحقیق کی گئی اور مسلسل نیند کی کمی کا شکار نوجوانوں میں دماغی بیماریاں نیند پوری کرنے والے نوجوانوں کی نسبت زیادہ پائی گئیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نیند میں کمی اور دماغی بیماریوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

ماہرین کے مطابق نیند میں کمی کا شکار افراد کئی دوسری خطرناک بیماریوں کا بھی شکار ہو سکتے ہیں ۔

پروفیسر گلوزئیر کے مطابق نیند میں خلل کے باعث دماغی صحت کے متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ڈپریشن اور دوسری کئی بیماریوں کے خدشات لاحق ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ ماہرین نے نیند میں کمی کے باعث قلب اور شریانوں کے سکڑنے کی بیماریوں کے پیدا ہو جانے کے خدشات بھی ظاہر کئے ہیں۔

ماہرین نے نوجوانوں میں موٹاپے کی وجوہات میں سے بھی ایک وجہ نیند میں کمی کو قرار دیا ہے

No comments:

Post a Comment