Thursday, November 6, 2014

سرد موسم میں جلد کو صحت مند رکھنے کےلئے مفید نسخے


    لندن (نیوز ڈیسک) سردیوں کا موسم شروع ہوچکا ہے اور اس موسم میں سب سے بڑا مسئلہ جلد کی خشکی کا ہوتا ہے جس کی وجہ نمی کا کم ہونا اورجلد کے خلیوں کا مردہ ہوجانا ہے۔اس مقصد کے لئے بازار میں مختلف قسم کی کریمیں مل جاتی ہیں لیکن اس مقصد کے لئے قدرتی چیزوں کا استعمال کیا جائے تو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ بیوٹی ماہرین کے مطابق اگر شہد کو براﺅن شوگر کے ساتھ حل کرکے بطور ماسک استعمال کیا جائے تو یہ آپ کی جلد کو نرم و ملائم کردے گا۔
    اگر لیموں کا رس جلد پر لگا کر پانچ منٹ کے لئے چھوڑ دیا جائے تو اس سے آپ کی جلد نرم ہو جائے گی۔ ماہرین کاماننا ہے کہ اگر وٹامن سی سے بھرپور اشیاءکا استعمال کیا جائے تو جلد محفوظ رہتی ہے۔
    مگر ان  ٹوٹکوں کو استعمال کرنے سے پہلے اپنی بیوٹیشن سے لازمی مشورہ کرلیں ۔

    No comments:

    Post a Comment