نیویارک(نیوزڈیسک)ہمیں اپنے گھر وں میں کیڑے مکوڑوں، مکڑیوں کے جالے، مکھیوں اور دیگر حشرات کا سامنارہتا ہے ۔ ان سے چھٹکارے اور خاتمے کے لئے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں جن میں سپرے وغیرہ شامل ہیں لیکن ایک انتہائی دلچسپ طریقہ دیوار اور چھت کا رنگ بھی ہوسکتا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اگر چھتوں کا رنگ ہلکا نیلا رکھا جائے تو آپ کیڑے مکوڑوں سے بچ سکتے ہیں۔ یہ رنگ ہلکے نیلے کی طرح ہوتا ہے اور اسی طرح اگر آپ ہلکا سبز رنگ استعمال کریں تب بھی آپ کو کیڑے مکوڑوں سے نجات مل سکتی ہے۔
اس رنگ کے استعمال کے پیچھے دلچسپ تاریخ پنہاں ہے۔ اس رنگ کا استعمال امریکہ کی کچھ ریاستوں میں افریقہ سے لائے ہوئے غلاموں نے اپنے گھروں میں کیا۔ان کا ماننا تھا کہ روحوں کے اثرات سے بچانے کے لئے یہ رنگ انتہائی کارگر ثابت ہوتا ہے۔ ان کے خیال میں نیلارنگ پانی کی نمائندگی کرتا ہے اور روحیں پانی کو نہیں پھلانگ سکتیں لہذا وہ اپنے دروازوں، کھڑکیوں اور چھتوں پر اس رنگ کا استعمال کرتے اب اس بات کو ثابت کرنا مشکل ہے کہ آیا وہ روحوں کے شر سے بچ گئے یا نہیں لیکن ایک بات سامنے آئی کہ جہاں جہاں یہ رنگ کیا جاتا وہاں مکڑیاں اور دیگر کیڑے مکوڑے اس تیزی سے نہ آتے جس طرح وہ دیگر رنگوں پر آتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment