نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ مچھلی کھانے سے کئی بیماریوں مثلاًدل، سانس اور دیگر سے نجات ملتی ہے لیکن کبھی کسی نے یہ نہیں بتایا ہوگا کہ مچھلی کھانے کا صحیح طریقہ کیا ہے۔ حال ہی میں ایک امریکی یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ مچھلی بیک یا گرل کرکے کھاتے تھے ان کی دماغی صلاحیت اور یاداشت ان لوگوں سے زیادہ تھی جو مچھلی کو تل کر کھاتے تھے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو لوگ تلی ہوئی مچھلی کھاتے ہیں ان میں وزن بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
آئیے آپ کو چند مفید طریقے بتاتے ہیں جن سے آپ مچھلی کی غذائیت کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
1۔مچھلی کو پکانے سے پہلے اسے زیتون یا ناریل کے تیل سے صاف کرلیں۔پکانے کے بعد اس پر ’ایواکاڈو‘ یا بادام وغیرہ کا چھڑکاؤ کرکے استعمال کریں اس کی غذائیت انتہائی زیادہ ہو جائے گی۔
2۔ مختلف قسم کے مصالحہ جات اور سبزیوں کا چھڑکاؤ مچھلی کی غذائیت کو بڑھاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے لیموں کا رس، لہسن، کالی مرچھ، پسا ہوا ادرک، ہلدی وغیرہ کا استعمال مچھلی کا نا صرف ذائقہ بڑھا دے گا بلکہ یہ آپ کی صحت کے لئے بھی بہت مفید ثابت ہوگا۔
3۔بیک یا گرل کرنے کو بعد اگر مچھلی کے اوپر مختلف قسم کی لذیذ اور صحت بخش اشیاء کا چھڑکاؤ کریں تو مچھلی کی غذائیت میں بے حد اضافہ ہوجائے گا۔ چھڑکاؤ کے لئے مشروم، چاول، آلو، بھنے ہوئے ٹماٹر کا استعمال بہت مفید ہے۔
4۔جھینگے کی طرح مچھلی کو بھی پکانے کے بعد برف میں لگا کر کھانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لئے آپ کھیرے اور سلاد کے پتے کے ساتھ بھی پیش کر سکتے ہیں۔
5۔مچھلی کو بیک یا گرل کرنے کے بعد اسے دیگر کھانوں کے ساتھ بھی پیش کیا جا سکتا ہے ۔مثال کے طور پر پاسٹااور مکئی کی روٹی کے ساتھ اس کا استعمال بہت لذیذ اور مفید ہے۔
No comments:
Post a Comment